0
Monday 13 May 2019 17:16

جماعت اسلامی کا آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی و گیس قیمتوں میں مزید اضافے پر اظہارِ تشویش

جماعت اسلامی کا آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی و گیس قیمتوں میں مزید اضافے پر اظہارِ تشویش
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے آئی ایم ایف کی شرائط پر گیس و بجلی مزید مہنگی کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہتے تھے کہ آئی ایم ایف سے قرض لینا باعث شرم ہوتا ہے، خودکشی کو ترجیح دیں گے، مگر کسی بھیک نہیں مانگے گے، مگر بیروگاری، مہنگائی و بجلی بحران کے خاتمے سمیت دیگر وعدوں اور دعوؤں کی طرح آئی ایم ایف سے قرض نہ لینے کا دعویٰ بھی ادھورا ثابت ہوا۔ اپنے بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سودی معیشت ایک ”لعنت“ اور قوم پر اللہ کا عذاب ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں سود کو اللہ اور اس کے رسولؐ کے ساتھ جنگ کے مترادف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو واقعی اگر کفالت شعاری کی پالیسی اور ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے، تو سودی نظام سے نجات حاصل کرناہوگا۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو تسلیم کرتے ہوئے گیس و بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے سے 340 ارب روپے صارفین کی جیبوں سے نکالے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے، جو کہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور پی ٹی آئی حکومت کے دعوؤں کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کو تسلیم کرکے ملک و قوم کو عملی طور پر مالیاتی اداروں کے ہاں گروی رکھ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 794001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش