QR CodeQR Code

پی ٹی آئی حکومت ہوش کے ناخن لے، وقار مہدی

13 May 2019 17:32

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ غریب عوام کو اتنا دیوار سے نہ لگایا جائے کہ ان کی قوت برداشت جواب دے جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے، غریب عوام کو اتنا دیوار سے نہ لگایا جائے کہ ان کی قوت برداشت جواب دے جائے، موجودہ حالات میں عوام وفاقی حکومت سے بیزار ہو چکی ہے، مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا، ترقی کے دعویداروں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں مزید مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا۔ اپنے بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نان ایشو پیدا کرکے اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے، لیکن یہ انکی بھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے، جبکہ ہر ماہ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوتے جا رہے ہیں، اس پر یہ بات بڑی عجیب ہے کہ عمران نیازی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عوام گھبرائیں نہیں۔

وقار مہدی نے کہا کہ حکومت کے کارناموں سے غریب عوام کی چیخیں عمران نیازی کے کانوں تک نہیں پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار قرضہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط تسلیم کی گئی ہیں، جن کے اثرات پاکستان کی عوام کو بھگتنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں کی جانے والی مہنگائی کیلئے عمران خان تقریریں کرکے عوام کو جھوٹے دلاسے دینے کی کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ آج ہر شخص یہ بات کہے رہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اپنی نااہلی اور غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہ کرکے رکھ دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 794006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794006/پی-ٹی-ا-ئی-حکومت-ہوش-کے-ناخن-لے-وقار-مہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org