QR CodeQR Code

اسلام آباد،صدر زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مولانا آج نواز شریف سے ملیں گے

17 Jun 2011 13:05

اسلام ٹائمز:کشمیر کمیٹی کے چیئرمین آج ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کرینگے جس میں مولانا فضل الرحمن آل پاکستان کشمیر کانفرنس میں شرکت کے لئے نوازشریف کو دعوت دینگے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن سینٹ میں قائد حزب اختلاف کے مسئلے پر نواز شریف کو قائل کرنے کی کوشش کرینگے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، فضل الرحمان آج نواز شریف سے بھی ملاقات کرینگے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن کے تقرر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے بجٹ منظور ی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اورمولانا فضل الرحمٰن کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات ہوگی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کو فون کر کے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ سینٹ میں جے یو آئی اور نون لیگ کے درمیان اپوزیشن لیڈر کے تنازعے کے بعد یہ پہلی ملاقات ہوگی۔
کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان آج ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کرینگے جس میں مولانا فضل الرحمن آل پاکستان کشمیر کانفرنس میں شرکت کے لئے نوازشریف کو دعوت دینگے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن سینٹ میں قائد حزب اختلاف کے مسئلے پر نواز شریف کو قائل کرنے کی کوشش کرینگے۔ سینیٹ میں جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری کے قائد حزب اختلاف بننے کی وجہ سے دونوں جماعتوں میں تعلقات کشیدہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 79403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/79403/اسلام-آباد-صدر-زرداری-سے-مولانا-فضل-الرحمان-کی-ملاقات-آج-نواز-شریف-ملیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org