QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع میں انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ

13 May 2019 21:48

میڈیا کے ساتھ گفتگو میں الیکشن کمیشن کے ایک اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرننے کی شرط پر بتایا کہ قومی اسمبلی میں آج 26ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کی گئی، جس کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے 5 تا 6 ماہ تک ملتوی ہونے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری  کے بعد قبائلی اضلاع میں اعلان کردہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات ملتوی ہونے خدشہ ہے۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو میں الیکشن کمیشن کے ایک اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرننے کی شرط پر بتایا کہ قومی اسمبلی میں آج 26ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کی گئی، جس کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے 5 تا 6 ماہ تک ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے بعد ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جاں سے منظوری کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اس پر دستخط کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے اہلکار کے مطابق ترمیمی بل کی حتمی منظوری کے بعد کمیشن کو قبائلی اضلاع میں نئے سرے سے حلقہ بندیاں کرنا ہوں گی جس پر پانچ تا چھ ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان قبائلی اضلاع مین انتخابات کا باقاعدہ شیڈول جاری کرچکا ہے، جس کے مطابق 2 جولائی کو انتخاب ہوگا۔ شیڈول کے مطابق قبائلی اضلاع میں 9 تا 11 مئی امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ باقی کا عمل بھی جاری ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی نے قبائلی اضلاع کی قومی و سوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا ہےم جس کے بعد قومی اسمبلی میں نشستیں 6 سے 9 جبکہ کے پی اسمبلی میں 16 سے 20 ہوجائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 794035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794035/قبائلی-اضلاع-میں-انتخابات-ملتوی-ہونے-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org