0
Monday 13 May 2019 21:55

بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال تشویشناک ہے، معصوم نقوی

بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال تشویشناک ہے، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور انداز میں عملدرآمد کیا جائے تو ایسے واقعات سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔ گوادر کے نجی ہوٹل میں دہشتگردوں کا داخل ہونے کی کوشش میں ہلاکتیں واضح کرتی ہیں کہ افواج پاکستان ملک کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے مستعد ہیں، ملکی سلامتی پر کسی قسم کی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فوج کو بدنام کرنے کی غلیظ مہم ختم کی جانی چاہیے بیگناہ لاپتہ افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔ اور اگر ان کیخلاف کوئی مقدمات ہیں تو ان کو عدالتوں میں پیش کرکے آزادانہ منصفانہ ٹرائل ہونا چاہیے۔

پیر معصوم نقوی نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ دار ہیں اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں فوج نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ عوام افواج پاکستان کیساتھ ہیں اور فوج کو بدنام کرنیوالے ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کون نہیں جانتا کہ بھارت، افغانستان کے ذریعے پاکستان کوبدنام کرنے کی ہر ممکن کوشش ہر ممکن سازش کرتا رہتا ہے لیکن قوم کا پاک فوج پر اعتماد ہے اور ان شاءاللہ فتح ونصرت افواج پاکستان اور قوم کی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اس کیساتھ باڈر پر اگر باڑ لگا دی جائے تو اس سے سرحدی ابہام دور ہونے کیساتھ دہشتگردوں کی دونوں ملکوں میں وارداتوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 794036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش