QR CodeQR Code

آئی ایس او 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منائے گی، عارف حسین

13 May 2019 22:02

مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ 16 مئی کو امریکہ نے بزور طاقت اقوام متحدہ سے اسرائیل کے ناپاک وجود کو منظور کروایا تھا جس پر علامہ عارف الحسین الحسینی نے 16مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا اور ان کے حکم پر آئی ایس او ہر سال عالمی استکبار کیخلاف 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ دن مناتی ہے اس روز فلسطینی مظلوموں کی حمایت کرکے صیہونی مظالم سے پردہ اٹھایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی دفتر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری  عارف حسین نے کہا کہ 16 مئی عالمی استکبار و استعمار کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے، امام خمینی کا فرمان روز روشن کی طرح واضع ہو چکا ہے کہ دنیا کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہے، آج اسرائیل کا وجود عالم اسلام کیلئے خطرہ بن چکا ہے اگر عرب ممالک ان سازشوں کا شکار نہ ہوتے تو آج انسانیت کا ناحق خون نہ بہتا۔ انہوں نے کہا کہ 16 مئی کو امریکہ نے بزور طاقت اقوام متحدہ سے اسرائیل کے ناپاک وجود کو منظور کروایا تھا جس پر علامہ عارف الحسین الحسینی نے 16مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا اور ان کے حکم پر آئی ایس او ہر سال عالمی استکبار کیخلاف 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ دن مناتی ہے اس روز فلسطینی مظلوموں کی حمایت کرکے صیہونی مظالم سے پردہ اٹھایا جاتا ہے، لہذا امسال بھی ملک گیر امریکہ و اسرائیل مردہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 794037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794037/ا-ئی-ایس-او-16-مئی-کو-یوم-مردہ-باد-امریکہ-منائے-گی-عارف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org