0
Monday 13 May 2019 22:31

پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف معاہدہ مسترد کردیا، ڈیل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف معاہدہ مسترد کردیا، ڈیل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ڈیل کو مسترد کردیا۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا آئی ایم ایف سے معاہدے پر رد عمل میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اپنی ہی ٹیم سے مذاکرات کرکے واپس چلی گئی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پارلیمنٹ میں بریفنگ دی جائے اور بتایا جائے وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام ان مذاکرات میں کیوں شامل نہیں تھے؟ کن شرائط پر ملک اور ادارے گروی رکھے جا رہے ہیں؟ ان کا کہنا ہے کہ معاہدے سے لگتا ہے مہنگائی کا ’سونامی‘ آنے والا ہے، کہیں مہنگائی کا یہ سونامی حکومت کو نہ لے ڈوبے، ابھی سے بجلی مہنگی کرنے کا اعلان کیا ہے، حکومت ترقیاتی و فلاحی منصوبے بند کرنے جا رہی ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت یاد رکھے عام آدمی مزید مہنگائی برداشت نہی کر سکتا، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد روپے کی قدر مزید کم ہوگی، ہم اس عوام دشمن معاہدے کو نہیں مانتے۔
خبر کا کوڈ : 794045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش