0
Monday 13 May 2019 23:17

شہری اداروں کی ملی بھگت سے آج بھی غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، شاہی سید

شہری اداروں کی ملی بھگت سے آج بھی غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ ہم قانون کی بالا =دستی اور عدلیہ کے احترام پر یقین رکھتے ہیں، شہر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار سے کسی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا، شہری اداروں کی ملی بھگت سے آج بھی غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، متعلقہ افسران اور اداروں کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات ممکن نہیں، شہر میں خلاف ضابطہ عمارتوں کی بھرمار ہے، آج تک کسی ایک افسر کو سزا نہیں دی جاسکی اور غریب رہائشیوں کے گھروں کو مسمار کئے جانے کے فیصلے کئے جارہے ہیں۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ کراچی کی اصل حالت میں بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے مگر زمینی حقائق انتہائی مختلف ہے، کراچی کی بربادی پر آنکھیں بند کرنے والوں سے کون حساب لے گا؟ پہلے کراچی کو لوٹ کر دبئی، امریکا، لندن، کینیڈا، آسٹریلیا میں جائیدادیں بنانے والوں سے شہریوں کی پائی پائی وصول کی جائے۔

شاہی سید نے کہا کہ لاکھوں گھر بغیر کسی منصوبہ بندی کے تعمیر کئے جاچکے ہیں، غیر قانونی تعمیرات سے کروڑوں اربوں روپے کمانے والے آزاد اور معصوم شہری گناہ گار ہیں، عوام کی زندگی بھر کی جمع پونجی مکانوں میں لگی ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے احکامات پر گرائے گئی دکانوں کا اب تک متبادل نہیں دیا گیا ہے، متبادل دینے کے حکومتی دعوے صرف اعلانات تک محدود ہیں، رہائشی و کاروباری عمارتیں و گھر گرانے سے قبل متبادل دیا جائے، کئی دہائیوں سے رہائش پزیر شہریوں کو چھت سے محروم کرنا ناانصافی ہے، اپیل کرتا ہوں کہ رہائشی عمارتیں گرانے کے حکم پر نظر ثانی کی جائے، شہریوں کو گھروں اور کاروبار سے محروم کرنے سے قبل متبادل کا بندوبست کیا جائے، شہریوں کو لوٹ کر بیرون دنیا بیرون ملک اربوں کی جائیدادیں بنانے والے افسران کو گرفتار کرکے کے عوام کا پیسہ واپس دلوایا جائے، کراچی کسی المیہ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
خبر کا کوڈ : 794051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش