0
Monday 13 May 2019 23:24

تحریک انصاف سندھ میں جھوٹ کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب

تحریک انصاف سندھ میں جھوٹ کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف سندھ میں دشنام طرازی اور جھوٹ کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، حکومت سندھ اور محکمہ صحت پوری جانفشانی سے لاڑکانہ ڈویژن میں کام کررہا ہے، اس لئے ایچ ائی وی کے معاملہ پر حلیم عادل شیخ اپنی سیاست چمکانے سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب جا نتے ہیں کہ سندھ سے کون مخلص ہے؟ حلیم عادل شیخ ہمیں نہ بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت جعلی بلڈ بینک کے خلاف کریک ڈاؤن کررہا ہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کرپشن کی جھوٹی کہانیاں سنا کر اپنی وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کی ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام اچھی طرح جان گئے ہیں کہ ان کے مسائل کی ذمہ دار تحریک انصاف ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف سیلفیاں بنانے سے بیماروں کا علاج نہیں ہوتا بلکہ انکے علاج کے لئے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کرنے پڑتے ہیں لیکن حلیم عادل شیخ سوشل میڈیا پر اپنی نمود و نمائش کیلئے کوششیں کرتے رہتے ہیں جبکہ فوٹو سیشن اور عملی کاموں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ پولیس ایکٹ سمجھانے کیلئے ہم تحریک انصاف والوں کو مفت ٹیوشن دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ سے وفاداری نبھائی ہے اور سندھ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 794052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش