0
Friday 17 Jun 2011 13:47

صدر اوباما کی ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات، افغانستان سے فوجی انخلاء پر تبادلہ خیال

صدر اوباما کی ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات، افغانستان سے فوجی انخلاء پر تبادلہ خیال
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ صدر براک اوباما نے افغانستان میں امریکی کمانڈر ڈیوڈ پیٹریاس سے فوجی انخلاء کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے میڈیا کو بتایا کہ صدر براک اوباما سے جنر ل ڈیوڈ پیٹریاس نے ملاقات کی۔ جس میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے آپشنز پر بات چیت کی گئی۔ امریکی صدر نے وعدہ کیا تھا کہ جولائی دو ہزار گیارہ میں فوجیوں کی تعداد میں قابل قدر کمی کی جائے گی۔ کانگریس کے ارکان بھی افغانستان سے بڑی تعداد میں فوج واپس بلانے کے حق میں ہیں۔ لیکن امریکی فوجی حکام کا خیال ہے کہ فوجیوں کی تعداد میں کمی سے افغانستان میں حاصل کئے گئے اہداف خطرات میں پڑنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 79406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش