QR CodeQR Code

مالی بحران کے باوجود سندھ حکومت کی محکمہ اطلاعات پر پیسوں کی بارش

13 May 2019 23:57

محکمہ اطلاعات سندھ کے ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی افسران کیلئے لاکھوں روپے کا اعزازیہ منظور کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چراغ تلے اندھیرا، وفاقی حکومت سے فنڈز نہ ملنے کا شکوہ کرنے والی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے محکمہ اطلاعات پر پیسوں کی بارش کر دی، محکمہ اطلاعات سندھ کے ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی افسران کیلئے لاکھوں روپے کا اعزازیہ منظور کرلیا گیا۔ محکمہ اطلاعات حکومتِ سندھ نے مالی بحران کے باوجود محکمہ کے 29 افسران اور ملازمین کو تنخواہوں کے علاوہ اعزازیہ سے نوازا ہے، ایک طرف سندھ حکومت مالی بحران کا شکار ہے اور وفاق سے پیسے نہ ملنے کا شکوہ کر رہی ہے، مگر دوسری طرف سندھ حکومت نے محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر جنرل سمیت افسران اور ملازمین کو خصوصی اعزازیہ دیا ہے، جبکہ بعض افسران کو چار چار لاکھ روپے بھی اعزازیہ دیا گیا ہے۔

محکمہ فنانس کی دستاویز کے مطابق محکمہ اطلاعات کے بعض افسران اور ملازمین کیلئے اعزازیہ کی مد میں ساڑھے 24 لاکھ سے زائد کی رقم کی منظوری دی گئی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے یہ اعزازیہ کارگردگی کی بنیاد پر دیا گیا ہے یا کسی انعام کی صورت میں،  تاحال صورتحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اعزازیہ محکمہ اطلاعات کے تمام افسران اور ملازمین کو نہیں ملا ہے۔


خبر کا کوڈ: 794060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794060/مالی-بحران-کے-باوجود-سندھ-حکومت-کی-محکمہ-اطلاعات-پر-پیسوں-بارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org