0
Tuesday 14 May 2019 08:55

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی جائے گی اور کابینہ ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اشیائے خور و نوش کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، کابینہ کو ملکی موجودہ نظام تعلیم سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں مدارس کو قومی دھارے میں لانے سے متعلق اب تک کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا، بیرون ملک قید پاکستانیوں کی قونصلر رسائی پالیسی کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ قومی ایئر لائن کے چارٹر اور ائریل ورک لائسنس کی تجدید پر بھی غور کرے گی، کابینہ کراچی، کوئٹہ کی خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ کابینہ چین کی جانب سے انسداد منشیات کے لیے عطیہ کیے گئے سامان پر ڈیوٹی کی چھوٹ کا معاملہ بھی دیکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 794078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب