QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب 83 کروڑ روپے جاری

14 May 2019 10:11

وفاقی حکومت اے ڈی پی میں شامل ترقیاتی منصوبوں کیلئے اس سے قبل 3 اقساط میں مجموعی طور پر کل 11 ارب 32 کروڑ 48 لاکھ روپے جاری کر چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی ) میں شامل ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید 2 ارب 83 کروڑ 12 لاکھ روپے جاری کر دیے۔ وفاق نے اے ڈی پی میں شامل ترقیاتی منصوبوں کیلئے اس سے قبل 3 اقساط میں مجموعی طور پر کل 11 ارب 32 کروڑ 48 لاکھ روپے جاری کیے تھے۔ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے جی بی کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں شامل ترقیاتی منصوبوں کیلئے ضمنی بجٹ میں 15 ارب روپے مختص کیے تھے، جس میں سے ابتدائی سہہ ماہ کے دوران دو اقساط میں 7 ارب 70 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کئے گئے، بعد ازاں حکومت نے ان منصوبوں کیلئے مزید 3 ارب 61 کروڑ  68 لاکھ روپے کی تیسری قسط جاری کی تھی۔ اب وفاق نے گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرامز میں شامل منصوبوں کیلئے مزید 2 ارب 83 کروڑ 12 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 794090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794090/گلگت-بلتستان-کے-سالانہ-ترقیاتی-منصوبوں-کیلئے-2-ارب-83-کروڑ-روپے-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org