0
Tuesday 14 May 2019 10:46

پاکستانی کمپنی سمیت 12 افراد و اداروں کیخلاف امریکی پابندیاں عائد

پاکستانی کمپنی سمیت 12 افراد و اداروں کیخلاف امریکی پابندیاں عائد
اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن نے ایک پاکستانی کمپنی اور 12 غیر ملکی افراد و اداروں کو امریکا کی پابندی فہرست میں شامل کرلیا جس میں انہیں محدود آئٹم کی مبینہ تجارت کے لیے مخصوص لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے۔ امریکی محکمہ کامرس کے بیان کے مطابق اس طرح کی پابندیوں کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حساس ٹیکنالوجی ان کے ہاتھ نہ لگے جو امریکی سلامتی یا امریکی شہریوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پابندی کا شکار پاکستان کمپنی کا نام اور مقام کی معلومات نہیں دی گئیں۔

بیان کے مطابق فہرست میں درج مجموعی کمپنیوں میں سے 4 کا تعلق چین اور ہانگ کانگ، مزید 2 چینی اور ایک پاکستانی کمپنی جبکہ 5 اماراتی افراد بھی شامل ہیں۔ محکمہ کامرس کے بیورو برائے انڈسٹری اور سیکیورٹی (بی آئی ایس) کا کہنا تھا کہ فہرست میں درج غیر ملکی پارٹیز کو برآمدات اور دوبارہ برآمدات یا ملک میں محدود اشیاء کی منتقلی کے لیے مخصوص لائسنس کی ضرورت ہوگی۔ امریکی بیان کے مطابق اس فہرست میں پاکستانی کمپنی کی شمولیت مبینہ طور پر ملک کی غیر محفوظ جوہری سرگرمیوں کی لیے کنٹرولڈ ٹیکنالوجی کے حصول پر کی وجہ سے گئی۔

بیان میں ان کمپنیوں کے ناموں کا تذکرہ نہیں کیا گیا جو فہرست میں درج کی گئیں لیکن جو ادارہ یا فرد ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرے گا، انہیں مجرمانہ سزاؤں اور انتظامی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں امریکی سیکریٹری کامرس ولبر روز کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت ہر اس اقدام سے سختی سے نمٹے گی جو امریکی شہریوں یا ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے دنیا بھر میں افراد، کاروبار اور تنظیموں کو نوٹس دیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 794094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش