QR CodeQR Code

سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کو سزائے موت

14 May 2019 11:22

ذرائع کے مطابق عمران حیدر ولد غلام حسین 12 دسمبر 2013ء کو سیالکوٹ سے جدہ گئے تھے جہاں انہیں سعودی پولیس نے 500 گرام ہیروئن رکھنے پر گرفتار کر لیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) کے مطابق سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ پر ایک اور پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق عمران حیدر ولد غلام حسین 12 دسمبر 2013ء کو سیالکوٹ سے جدہ گئے تھے جہاں انہیں سعودی پولیس نے 500 گرام ہیروئن رکھنے پر گرفتار کر لیا تھا۔ مذکورہ کیس حال ہی میں ختم ہوا جس میں عمران کو سزائے موت سنائی گئی، سعودی عرب میں معمولی سی مقدار کی منشیات پر بھی موت کی سزا دی جاتی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ 11 اپریل کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کے سر قلم کر دیے گئے تھے۔ خیال رہے سعودی عرب میں سزائے موت دیے جانے کی شرح دنیا میں بلند ترین شمار کی جاتی ہے جہاں دہشت گردی، ریپ، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر سزائے موت دی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 794111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794111/سعودی-عرب-میں-ایک-اور-پاکستانی-کو-سزائے-موت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org