QR CodeQR Code

داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں کوئی بریک تھرو نہ مل سکا

14 May 2019 12:10

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ کے دوران مشکوک کالز بھی شارٹ لسٹ کر لی گئی ہیں، اُمید ہے ان کالز کی مدد سے مجرموں تک پہنچنے میں کوئی مدد ضرور مل جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ داتا دربار دھماکے میں استعمال ہونیوالا بارودی مواد مال روڈ دھماکے میں بھی استعمال ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی ادارے داتا دربار کے باہر ہونیوالے خودکش حملے میں تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے اب تک درجنوں مشکوک افراد سے تفتیش کی ہے لیکن تاحال کوئی بریک تھرو نہیں ملا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ کے دوران مشکوک کالز بھی شارٹ لسٹ کر لی گئی ہیں، اُمید ہے ان کالز کی مدد سے مجرموں تک پہنچنے میں کوئی مدد ضرور مل جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ داتا دربار دھماکے میں استعمال ہونیوالا بارودی مواد مال روڈ دھماکے میں بھی استعمال ہو چکا ہے، یہ بارودی مواد ایک جیسا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مال روڈ پر دھماکہ کرنیوالوں نے ہی داتا دربار کے باہر دھماکہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ 2017ء میں مال روڈ پر ہونیوالے خودکش حملے میں سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مبین، دیگر پولیس افسران اور شہریوں سمیت 14 افراد شہید اور84 زخمی ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 794141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794141/داتا-دربار-دھماکے-کی-تحقیقات-میں-کوئی-بریک-تھرو-نہ-مل-سکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org