QR CodeQR Code

سندھ میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

14 May 2019 12:14

ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ گیس اور تیل کے ذخائر ضلع ٹنڈو محمد خان کے علاقے میں مانیگرو کے پہلے کنویں سے برآمد ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بتایا ہے کہ سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ گیس اور تیل کے ذخائر ضلع ٹنڈو محمد خان کے علاقے میں مانیگرو کے پہلے کنویں سے برآمد ہوئے۔ ادارے نے بتایا کہ کنویں کے لیے 2 ہزار 6 سو 76 میٹر کھدائی کی گئی، جس سے 10.44 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 120 بیرل تیل یومیہ نکلنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ایس پی ای سی انرجی سے شہداد پور فیلڈ میں گیس پراسیسنگ پلانٹ کی تعمیر کا معاہدہ ختم کر دیا۔
 


خبر کا کوڈ: 794143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794143/سندھ-میں-گیس-اور-تیل-کے-نئے-ذخائر-دریافت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org