QR CodeQR Code

تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی اور پیر افضل قادری کی ضمانت منظور

14 May 2019 12:18

عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور سرپرست پیر افضل قادری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں رہنماوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پیر افضل قادری کی ضمانت 15 جولائی تک منظور کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے رہنما خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور سرپرست پیر افضل قادری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں رہنماوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پیر افضل قادری کی ضمانت 15 جولائی تک منظور کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔ لاہور ہائیکورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر 10 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ دونوں رہنماوں سے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی جس پر عدالت نے دونوں کی ضمانت درخواستیں منظور کرلیں۔ یاد رہے کہ تحریک لبیک کے رہنماوں کو ملک جام کرنے، جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 794144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794144/تحریک-لبیک-کے-سربراہ-خادم-رضوی-اور-پیر-افضل-قادری-کی-ضمانت-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org