QR CodeQR Code

گوادر اور چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے پر پاک فوج اور حکومت کے شکرگزار ہیں، چین

14 May 2019 12:32

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان کی فوج، حکومت ملک سلامتی کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے گوادر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا فورسزنے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا، گوادر اور چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے پر شکرگزار ہیں، انسداد دہشت گردی میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ گینگ شوآنگ نے میڈیا بریفنگ میں گوادر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افرادسےتعزیت اور ہمدری کا اظہار کیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان کی فوج، حکومت ملک سلامتی کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ترجمان نے فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا، گوادر اور چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے پر شکرگزار ہیں، چین پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گا، انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ 11 مئی کو پی سی ہوٹل گوادر میں تین دہشت گردوں نے گھس کر فائرنگ کی، اس موقع پر سیکورٹی گارڈز نے جوابی فائرنگ کر کے انھیں روکا۔ دہشت گردوں نے ہوٹل کے مرکزی زینے پر پہنچ کر فائرنگ کی، ان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈز سمیت ہوٹل کے تین ملازمین بھی شہید ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج، بحریہ، پولیس کی کیو آر ایف ٹیمز فوراً ہوٹل پہنچیں، اور بر وقت کارروائی سے دہشت گردوں کو چوتھی منزل کے کوریڈور تک محدود کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 794148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794148/گوادر-اور-چینی-شہریوں-کا-تحفظ-یقینی-بنانے-پر-پاک-فوج-حکومت-کے-شکرگزار-ہیں-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org