QR CodeQR Code

ٹرمپ کی اگلے ماہ چینی و روسی صدور سے ملاقات متوقع

14 May 2019 12:48

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ جاپان میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں چینی اور روسی صدور سے ملاقات کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اگلے ماہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ جاپان میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں چینی اور روسی صدور سے ملاقات کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ میری ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت چین اور امریکا کے درمیان تجارتی تنازع جاری ہے،چین اور امریکا نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر عائد ٹیرف دوبارہ بڑھا دیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 794149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794149/ٹرمپ-کی-اگلے-ماہ-چینی-روسی-صدور-سے-ملاقات-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org