QR CodeQR Code

اگر ملکر کام کرینگے تو فاٹا کے پی کے سے بھی زیادہ ترقی کریگا، پرویز خٹک

14 May 2019 13:07

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام بڑی کامیابی تھی جس کو آگے لیکر جانا ہے، فاٹا کے عوام کو انکے تمام حقوق اور بنیادی سہولتیں دی جائینگی۔ پورے ملک کے لوگ فاٹا عوام کیساتھ ہیں ستمبر، اکتوبر میں قبائلی اضلاع میں بلدیاتی نظام آ جائیگا، قبائلی اضلاع کو سالانہ 100 ارب روپے دیئے جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے فاٹا کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے عوام محب وطن ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں اپنی محب الوطنی کا ثبوت دیا۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں نے بہت مشکلات برداشت کیں، یہاں ڈرون حملے ہوئے اور بیگناہ انسانی جانوں کا ضیاع ہوا لیکن ان لوگوں نے پھر بھی پاکستان کا نعرہ لگایا، پاکستان کا ساتھ دیا اور ہر مشکل برداشت کرکے بھی پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں کالے قوانین کی وجہ سے لوگوں کو حقوق نہیں ملے اب فاٹا کے علاقے خیبر پختونخوا میں ضم ہوچکے ہیں، فاٹا انضمام سے قبائلی عوام کو یکساں حقوق حاصل ہوں گے، اب فاٹا کے عوام کا مستقبل روشن ہے اور ترقی و خوشحالی آئے گی۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ قومی معاملات پر سب کو ملکر چلنا ہے اور ملک کو بہتری کی طرف لانے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، میں نے ہمیشہ فاٹا کے جلد انضمام کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام بڑی کامیابی تھی جس کو آگے لے کر جانا ہے، فاٹا کے عوام کو ان کے تمام حقوق اور بنیادی سہولتیں دی جائیں گی۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پورے ملک کے لوگ فاٹا عوام کے ساتھ ہیں ستمبر، اکتوبر میں قبائلی اضلاع میں بلدیاتی نظام آ جائے گا، قبائلی اضلاع کو سالانہ 100 ارب روپے دیئے جائیں گے، قبائلی اضلاع میں تعلیم، صحت اور تمام ترقیاتی منصوبے لگائے جائیں گے، اگر ملکر کام کریں گے تو فاٹا خیبر پختونخوا سے بھی زیادہ ترقی کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 794152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794152/اگر-ملکر-کام-کرینگے-فاٹا-کے-پی-سے-بھی-زیادہ-ترقی-کریگا-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org