0
Tuesday 14 May 2019 14:17

اسرائیلی سیکیورٹی فرم کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی کا انکشاف

اسرائیلی سیکیورٹی فرم کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ہیکرز کے بین الاقوامی صہیونی گروپ کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کی ٹارگٹڈ جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی سیکیورٹی فرم این ایس او گروپ کی جانب سے کی گئی ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ہیکرز نے اس ماہ کے شروع میں حملے کئے تھے تاہم اب اسے محفوظ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ واٹس ایپ کو اپڈیٹ کرلیں تاکہ حملے سے محفوظ رہ سکیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی فرم واٹس ایپ پر وائس کال کرتی ہے اور اگر کال ریسیو نہ بھی کی جائے تو جاسوسی کا ایک مخصوص سافٹ ویئر آپ کے موبائل میں انسٹال ہو جاتا ہے اور پھر یہ کال آپ کی لاگ میں بھی نظر نہیں آتی۔ واٹس ایپ نے اس بارے میں تمام معلومات امریکی محکمہ انصاف، مختلف سیکیورٹی کمپنیوں اور انسانی حقوق کے گروپس کو فراہم کر دی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 794178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش