QR CodeQR Code

داتا دربار حملہ قابل مذمت ہے، ملزموں کو کڑی سزا دی جائے، یوسف رضا گیلانی

14 May 2019 14:18

ملتان میں سانحہ داتا دربار کے متاثرین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتیں پاکستان کے امن و استحکام کو برباد کرنا چاہتی ہیں، انکے یہ عزائم پاک فوج کی موجودگی میں کبھی بھی پورے نہیں ہونگے، پوری قوم پاک فوج اور حکومت کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ داتا دربار پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار یوسف رضا گیلانی نے سانحہ داتا دربار میں شہید ہونے والے ملتان کے افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بیرونی طاقتیں پاکستان کے امن و استحکام کو برباد کرنا چاہتی ہیں، ان کے یہ عزائم پاک فوج کی موجودگی میں کبھی بھی پورے نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے مسائل پر پوری قوم پاک فوج اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، وطن عزیز کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو مالی سپورٹ دی جائے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو منظر عام پر لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 794180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794180/داتا-دربار-حملہ-قابل-مذمت-ہے-ملزموں-کو-کڑی-سزا-دی-جائے-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org