0
Tuesday 14 May 2019 15:39

روس اور چین کی یورپی یونین کو ایرانی جوہری معاہدے پر عملدرآمد کی تاکید

روس اور چین کی یورپی یونین کو ایرانی جوہری معاہدے پر عملدرآمد کی تاکید
اسلام ٹائمز - روسی وزیر خارجہ سرگئے لاوروف نے روس کے شہر سوچی میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکہ کے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل جانے کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔ سرگئے لاوروف نے کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ یورپی یونین کو اس معاہدے کی رو سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہئے جبکہ روس اور چین اس معاہدے کی حفاظت اور اس پر عملدرآمد کرنے پر اتفاق نظر رکھتے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ایرانی تیل کی خریداری پر امریکہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کو غیرقانونی سمجھتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ ایران جوہری معاہدے کو باقی رکھنے کا خواہاں ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ اس معاہدے کے دوسرے فریق معاہدے کی رو سے اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کریں۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکہ کی طرف سے جوہری معاہدے کو ترک کرنے اور ایران پر اقتصادی پابندیاں لاگو کرنے کی سالگرہ کے موقع پر افزودہ شدہ یورینیم اور بھاری پانی کو 60 دن تک نہ بیچنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یورپی ممالک اس عرصے کے دوران جوہری معاہدے پر عملدرآمد کرنا شروع کر دیں تو ہم بھی گزشتہ صورتحال پر پلٹ آئیں گے اور اگر ان 60 دنوں میں کوئی قابل قدر نتیجہ نہ نکلا تو اس کے بعد ہم مزید دو اقدامات اٹھائیں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 794192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش