0
Tuesday 14 May 2019 15:53

کشمور، مسافر وین میں گیس سلنڈر دھماکہ، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کشمور، مسافر وین میں گیس سلنڈر دھماکہ، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
  اسلام ٹائمز۔ مسافر وین میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں پانچ مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین سی این جی سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ وین کے اندر موجود مسافروں میں سے پانچ افراد جھلس کر موقع پہ ہی دم توڑ گئے۔ کشمور میں انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد جھلس کرجاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین کندھ کوٹ سے کشمور آ رہی تھی جس میں 12 سے زائد افراد سوار تھے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کشمور کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے  جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں مسافر اور سکول کے بچوں کی گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر دھماکوں کے متعدد سانحات وقوع پذیر ہو چکے ہیں مگر وفاقی، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے تمام تر دعووں کے باوجود مسافر گاڑیوں میں سے گیس سلنڈر کا خاتمہ نہیں کیا جا سکا۔   
خبر کا کوڈ : 794194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش