0
Tuesday 14 May 2019 16:03

کابینہ نے کالا دھن سفید کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی

کابینہ نے کالا دھن سفید کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی جس کے مطابق صرف چار فیصد ٹیکس دے کر کالے دھن کو سفید کیا جا سکے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے کالا دھن سفید کرنے کی اجازت سے متعلق ایمنسٹی اسکیم کیلئے ایسٹ ڈیکلیئریشن آرڈیننس 2019 کی منظوری دے دی۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا اور صدارتی آرڈیننس کےذریعے اسے کو نافذ کیا جائے گا۔ اسکیم کے مطابق پاکستان میں اثاثے ظاہر کرنے پر چار فیصد ٹیکس دینا ہوگا اور بیرون ملک اثاثے 6 فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر ظاہر کئے جا سکیں گے۔ اجلاس میں کابینہ کو ملکی موجودہ نظام تعلیم سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، جب کہ مدارس کوقومی دھارے میں لانے سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے چین کی جانب سے انسداد منشیات کے لیے عطیہ کردہ سامان پر ڈیوٹی کی چھوٹ کے معاملہ پر بھی غور کیا اور نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی اور مصر کے نشینل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں اضافی حج کوٹے جبکہ کراچی اور کوئٹہ کی خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے ججوں کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ کی جانب سے قومی ائیر لائین کے چارٹر اور ائیریل ورک لائسنس کی تجدید پرغور کیا گیا اور بیرون ملک قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی پالیسی کے معاملہ پر بھی گفتگو کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 794195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب