0
Tuesday 14 May 2019 17:13

پشاور میں شوہر نے کرنٹ لگاکر بیوی کو قتل کر دیا

پشاور میں شوہر نے کرنٹ لگاکر بیوی کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ داؤد زئی میں شوہر نے جوان بیوی کو کرنٹ لگاکر قتل کر دیا۔ پشاور میں محبت کی شادی کا برا انجام ہوا، داؤد زئی کے علاقہ میں 28 سالہ گل مکئی کو اس کے شوہر سجاد عرف مینے نے کرنٹ لگانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔ دونوں کی 10 سال قبل شادی ہوئی تھی اور ان کے 3 بچے ہیں۔ میاں بیوی میں گھریلو جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ سجاد نے 5 ماہ قبل بیوی کو طلاق دے دی تھی لیکن پھر حلالہ کرانے کے بعد دوبارہ نکاح کیا۔ ظالم شوہر نے چند روز ٹھیک رہنے کے بعد رات گئے بیوی کو کرنٹ لگانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔ تھانہ داؤد زئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم سجاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کے سامنے اپنی بیوی گل مکئی کو بے دردی سے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 794199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش