QR CodeQR Code

چیئرمین ایف بی آر نے کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپے مارنے پر پابندی لگادی

14 May 2019 17:17

فیڈرل بیورو آف ریونیو کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی کا نام ٹیکس دہندگان فہرست سے معطل کرنا ہو یا ٹیکس چوری سے متعلق ثبوت ہونے پر چھاپے سے قبل ممبر آپریشن اور چیئرمین ایف بی آر سے اجازت لینا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپے مارنے پر پابندی لگا دی۔ فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپے کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی لسٹ میں سے کسی کا نام معطل کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہےکہ اگر کسی کا نام ٹیکس دہندگان فہرست سے معطل کرنا ہو تو ممبر آپریشن اور چیئرمین ایف بی آر سے اجازت لینا ہوگی، اس کے علاوہ کسی ادارے کی ٹیکس چوری سے متعلق ثبوت ہونے پر چھاپے سے قبل ممبر آپریشن اور چیئرمین ایف بی آر سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 794201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794201/چیئرمین-ایف-بی-ا-ر-نے-کاروباری-مراکز-اور-دفاتر-پر-چھاپے-مارنے-پابندی-لگادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org