0
Tuesday 14 May 2019 17:47

سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے

سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ  کے ضلع ٹنڈو محمد خان کے علاقہ منگریو میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق منگریو میں ویل نمبر ایک کی 2676 میٹر کھدائی کے بعد تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ کمپنی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  ابتدائی طور پر 10.44 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 120 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کے ذخائر ملے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل یہاں 95 فیصد شراکت داری کے ساتھ آپریٹنگ کمپنی ہیجب کہ بقیہ 5 فیصد حصص گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے پاس ہیں۔
خبر کا کوڈ : 794204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش