0
Tuesday 14 May 2019 17:51

بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ سے پالیسی طلب

بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ سے پالیسی طلب
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ سے پالیسی طلب کرلی۔ عدالت نے وزارت داخلہ کے سینئر افسر کو تیرہ جون کو پالیسی کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بلاول بھٹو تو فل سیکیورٹی انجوائے کررہے ہیں۔ اب ان کو کیا مسئلہ ہے؟ وفاق نے اپنے جواب میں بتایا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد کسی بھی شخص کو سیکیورٹی فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس نے بلاول بھٹو زرداری کے وکیل سے استفسار کیا کہ دو ہزار تیرہ میں وفاقی حکومت کس کی تھی؟ بلاول بھٹو کے وکیل نے کہا کہ یقینا اس وقت وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جب اپنی حکومت تھی تو پالیسی کیوں نہیں بنائی؟ سندھ میں بلاول گھومتے ہیں، وہاں ان کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ بلاول بھٹو کے وکیل نے کہا کہ وفاقی اداروں کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ بلاول بھٹو کو سیکیورٹی مہیا کریں۔
خبر کا کوڈ : 794206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش