QR CodeQR Code

حضرت علی علیہ السلام کی سیرت مسلمانوں کے لئے اتفاق و اتحاد کی علامت ہے، سید آغا راحت حسین الحسینی

17 Jun 2011 17:58

اسلام ٹائمز:حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے بدھ اور جمعرات کی رات کو گلگت کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا اور پہاڑوں، سڑکوں کو چراغاں کر کے عقیدت کا اظہار کیا گیا۔ گلگت شہر سمیت دیگر محلوں اور گاوں میں نعرہ حیدری ع کی صدائیں رات بھر گونجتی رہی


گلگت: اسلام ٹائمز۔ "جشن مولود کعبہ" حضرت علی علیہم السلام کی مناسبت سے مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ والجماعت حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ مولائے کائنات حضرت علی ع کی یوم ولادت مسلمانوں کے لئے انتہائی عقیدت و اہمیت رکھتا ہے، اسلام کی بقاء کیلئے مولا علی ع کو رسول خدا حضرت محمد مصطفی ص کیلئے ہمنوا بنایا۔ اُنہوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، حضرت علی علیہ السلام خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے اور شہادت خانہ خدا میں ہوئی ہے، مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ مولا علی علیہ السلام کی سیرت اپنا کر آپس میں اتحاد و اتفاق اور بھائی چارہ کے فروغ کیلئے کام کریں۔ مقررین نے اپنے خطاب میں مولا علی علیہ السلام کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ میلاد کے آخر میں ملک کی سلامتی اور دشمنان اسلامی جمہوریہ ایران کی بربادی کے لئے خصوصی دُعائیں مانگی گئی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت موقع پر بدھ اور جمعرات کی رات کو گلگت کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا اور پہاڑوں، سڑکوں کو چراغاں کر کے عقیدت کا اظہار کیا گیا۔ گلگت شہر سمیت دیگر محلوں اور گاوں میں نعرہ حیدری ع کی صدائیں رات بھر گونجتی رہی۔ اس موقع پر پورے شہر میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے اور سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔


خبر کا کوڈ: 79423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/79423/حضرت-علی-علیہ-السلام-کی-سیرت-مسلمانوں-کے-لئے-اتفاق-اتحاد-علامت-ہے-سید-آغا-راحت-حسین-الحسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org