0
Tuesday 14 May 2019 22:37

ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے، ثروت اعجاز قادری

ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے، ایمنسٹی اسکیم سے لٹیروں کو فائدہ اور غریبوں کو مزید پریشانیاں ملیں گی، کرپٹ اور کالا دھند جمع کرنیوالوں کو چھوٹ دینا غریبوں کو غربت کی دلدل میں دھکیلنے کے مترادف ہے، ایمنسٹی اسکیم سے غریبوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، حکمران عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عظیم مہینے میں مہنگائی و بے روزگاری اور حکمرانوں کی ناقص پالیسی نے غریب کو پریشانیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ہوٹل پر حملہ ملک کی معیشت پر حملہ اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک افواج حالت جنگ میں ہے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف پاک افواج کے ساتھ ہے، ختم ہوتے دہشتگردوں کو ملک دشمن آکسیجن دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ہوٹل پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاک افواج دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب دے، پاک بحریہ کے شہید کمانڈو و دیگر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کی مشاورت کیلئے حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگرد فرقہ واریت کو فروغ دینے کے درپے ہیں، امن و اتحاد سے ناکام بنانا ہوگا، اسلام و ملک دشمن دہشتگردوں کو اتحاد و یکجہتی سے شکست دینا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 794257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش