0
Tuesday 14 May 2019 23:30

آئمہ مساجد کو گریڈ 14 اور 16 دیا جائے، تحریک منہاج القرآن

آئمہ مساجد کو گریڈ 14 اور 16 دیا جائے، تحریک منہاج القرآن
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر قادری نے کہا ہے کہ آئمہ مساجد کو گریڈ 14 اور 16 کا اعزازیہ ملنے سے نہ صرف آئمہ مساجد ایک جامع نظام کے تحت آئیں گے اور ان کے سماجی وقار میں اضافہ ہو گا بلکہ اس فیصلے سے انتہا پسندی، دہشتگردی کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مدارس کے مہتتم اور مساجد کمیٹیوں کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا۔ علامہ میر آصف اکبر نے کہا کہ حکومت اسلام کے مراکز مساجد کی دیکھ بھال کیلئے آگے آئے جس طرح سرکاری سکولوں میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن کی جا رہی ہے اسی طرح کا سسٹم مساجد کو بھی دیا جائے، اس سے نہ صرف بجلی کی بچت ہو گی بلکہ عبادت بھی آرام اور سہولت کیساتھ ہو سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئمہ مساجد کو بہت تھوڑا معاوضہ ملتا ہے جس سے ان کے گھر بار نہیں چلتے، اس لیے حکومت آئمہ مساجد کو گریڈ 14 اور 16 کے برابر اعزازیہ دیے جانے کے پروگرام کو حتمی شکل دے، اس فیصلے کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے، آئمہ مساجد و خطباء حضرات کے ذریعے امن کے قومی بیانیہ کو ہر سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ ریاست اپنے قومی بجٹ میں آئمہ مساجد کو بھی شامل کرے اور انہیں محلہ کمیٹیوں اور چند مخصوص افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جانا چاہیے، اس فیصلے کے بعد آئمہ مساجد کو مختلف قسم کے ریفریشر کورسز کروانے میں بھی مدد ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 794263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش