QR CodeQR Code

جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات، نیب نے بلاول بھٹو کو 17 مئی کو طلب کرلیا

14 May 2019 23:52

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کیس میں طلب کیا گیا ہے، وہ پارک لین کمپنی میں 25 فیصد اثاثوں کے حصہ دار ہیں، ان سے کمپنی میں ان کے کردار سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 17 مئی کو نیب آفس میں طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کیس میں طلب کیا گیا ہے، وہ پارک لین کمپنی میں 25 فیصد اثاثوں کے حصہ دار ہیں، ان سے کمپنی میں ان کے کردار سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اس سے قبل بھی نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد ہیں اور کئی مرتبہ نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جب کہ دونوں رہنماؤں نے عدالت سے عبوری ضمانتیں بھی حاصل کر رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 794273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794273/جعلی-اکاؤنٹس-کیس-کی-تحقیقات-نیب-نے-بلاول-بھٹو-کو-17-مئی-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org