0
Wednesday 15 May 2019 07:46

کراچی سرکلر ریلوے کے اطراف تجاوزات کیخلاف آج سے آپریشن کا آغاز ہوگا

کراچی سرکلر ریلوے کے اطراف تجاوزات کیخلاف آج سے آپریشن کا آغاز ہوگا
اسلام ٹائمز۔ سپرینٹنڈنٹ ریلویز کراچی مظہر علی شاہ نے وزارت ریلویز کو تجاوزات ہٹانے سے متعلق کمشنر کراچی کے فیصلہ سے آگاہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کے سپرنٹنڈنٹ مظہر علی شاہ نے سیکریٹری و چیئرمین وزارت ریلویز اسلام آباد کو کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایک خط کے ذریعے کراچی سرکلر ریلوے سے تجاوزات ہٹانے سے متعلق فیصلوں سے آگاہ کیا ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی،جن میں ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز کراچی، ڈی آئی جی آپریشن پاکستان ریلویز پولیس، جنوبی غربی، وسطی اور شرقی کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکڑ جنرل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات حکومت سندھ، ڈائریکٹر تجاوزات حکومت سندھ اور ضلعی پولیس ایس آر پی لینڈ پاکستان ریلویز شامل تھے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اجلاس نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ایس ایس پیز کے ہمراہ 15 مئی سے تجاوزات ہٹانے کی مہم شروع کریں گے، جبکہ ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی نے فون پر کمشنر کراچی سے گفتگو میں کہا کہ وہ ضروری سیکورٹی کیلئے اقدامات کریں گے اور مطلوبہ نفری فراہم کریں گے۔ آپریشن کے دوران ٹریک کے دونوں اطراف 50، 50 فٹ سے تجاوزات ختم کی جائیں گی، 10 دن کے اندر تمام ریلوے ٹریک پر تجاوزات کا خاتمے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ متعلقہ کمپنی کو سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد سپریم کورٹ میں عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 794277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش