QR CodeQR Code

گلگت سکردو روڈ پر ایف ڈبلیو او کا صوبیدار پہاڑی تودے کی زد میں آکر جانبحق

15 May 2019 09:35

روندو میں تلو ایریا میں روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں 104 انجینرز بٹالین کی جانب سے بلاسٹنگ کی جا رہی تھی، صوبیدار مسعود عالم بلاسٹنگ کے معائنے کے دوران پہاڑی تودے کی زد میں آ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت سکردو روڈ پر تعمیراتی کام کے دوران ایف ڈبلیو او کا صوبیدار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ روندو میں تلو ایریا میں روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں 104 انجینرز بٹالین کی جانب سے بلاسٹنگ کی جا رہی تھی، صوبیدار مسعود عالم بلاسٹنگ کے معائنے کے دوران پہاڑی تودے کی زد میں آگیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ لاش ملبے سے نکال کر آبائی گاؤں روانہ کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 794289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794289/گلگت-سکردو-روڈ-پر-ایف-ڈبلیو-او-کا-صوبیدار-پہاڑی-تودے-کی-زد-میں-ا-کر-جانبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org