QR CodeQR Code

مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر انتخابات کا مطالبہ کر دیا

15 May 2019 13:23

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، ملک کی اس سے ابتر صورتحال پہلے کبھی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ عددی ہندسوں سے کھیلتے ہیں، وزیراعظم سنجیدہ چہرے کیساتھ جھوٹ بول رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ن لیگ کے رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کہتے ہیں موجودہ حکومت ناکام حکومت ہے، موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں رہا، نئے الیکشن ہی اب مسائل کا حل ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، ملک کی اس سے ابتر صورتحال پہلے کبھی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ عددی ہندسوں سے کھیلتے ہیں، وزیراعظم سنجیدہ چہرے کیساتھ جھوٹ بول رہے ہیں، گورنر سٹیٹ بینک کو کیوں فارغ کیا گیا حقائق اب سامنے آ رہے ہیں، حکومت اپنی ناکامیاں سابقہ حکومت پر ڈال رہی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ نئی ٹیم آئی ایم ایف کی ہےعوام پر بھاری ٹیکسز لگائے جائیں گے جن سےعوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات کروائے جائیں یہی مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد سیاسی انتقام لینا ہے۔ وزیراعظم کی ہمشیرہ اور ان اپنے کیخلاف مقدمات ہیں، ان پر یہ بات نہیں کرتے۔


خبر کا کوڈ: 794344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794344/مسلم-لیگ-ن-نے-ایک-مرتبہ-پھر-انتخابات-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org