QR CodeQR Code

ڈاکٹر عارف علوی نے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس 2019 پر دستخط کردیے

15 May 2019 14:44

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیم کا اطلاق 30 جون 2018 تک حاصل کیے گئے غیراعلانیہ اثاثہ جات پر ہوگا۔ اسکیم کے تحت اندرون ملک غیر منقولہ جائیداد پر 4 فیصد کی شرح سے ٹیکس دینا ہوگا  اور جرمانہ ادا کر کے 30 جون 2020 تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس 2019 پر دستخط کردیے جس کے بعد اس کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر میں ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیم کا اطلاق 30 جون 2018 تک حاصل کیے گئے غیراعلانیہ اثاثہ جات پر ہوگا۔ اسکیم کے تحت اندرون ملک غیر منقولہ جائیداد پر 4 فیصد کی شرح سے ٹیکس دینا ہوگا  اور جرمانہ ادا کر کے 30 جون 2020 تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ جائیداد یا اثاثوں سے متعلق عدالتوں میں زیر التوا مقدمات پر اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ کمیشن یا جرائم سے حاصل کیے گئے اثاثہ جات یا رقوم رکھنے والوں، سونا، ہیرے جواہرات اور پرائز بانڈز رکھنے والوں پر بھی اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ایمنسٹی اسکیم کے مطابق اثاثہ جات کا اعلان صرف 30 جون 2019 تک کیا جاسکتا ہے اس کے بعد خفیہ اثاثہ جات ظاہر نہیں کیے جاسکتے، 30 جون کے بعد اعلان کردہ اثاثہ جات پر جرمانہ ادا کر کے اسکیم سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 794355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794355/ڈاکٹر-عارف-علوی-نے-اثاثہ-جات-ظاہر-کرنے-سے-متعلق-ایمنسٹی-اسکیم-آرڈیننس-2019-پر-دستخط-کردیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org