0
Wednesday 15 May 2019 14:55

انسداد دہشت گردی عدالت نے خادم رضوی کی روبکار جاری کر دی

انسداد دہشت گردی عدالت نے خادم رضوی کی روبکار جاری کر دی
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر لاہور کے جج عبدالقیوم خان نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی روبکار جاری کر دی۔ خادم حسین رضوی کو آج شام 4 بجے کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔ خادم حسین رضوی کے استقبال کیلئے کارکنوں کو شام 4 بجے کوٹ لکھپت جیل پہنچنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ خادم حسین رضوی کو توڑپھور، جلاو گھیراو اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی جانب سے غیر مشروط معافی مانگنے پر لاہور ہائیکورٹ  نے ان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ کارکنوں کی جانب سے خادم حسین رضوی کے استقبال کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 794359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب