0
Friday 17 Jun 2011 19:00

مولانا فضل الرحمن کی نواز شریف سے ملاقات، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے تنازعے پر مولانا نواز شریف کو قائل نہ کر سکے

مولانا فضل الرحمن کی نواز شریف سے ملاقات، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے تنازعے پر مولانا نواز شریف کو قائل نہ کر سکے
اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان ملکی سیاست میں ایک بار پھر سرگرم نظر آ رہے ہیں، گذشتہ روز صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد آج انہوں نے ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کو کشمیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ پنجاب ہاوس میں دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی امور، علاقائی اور سیاسی صورت حال سمیت سینیٹ میں قائد حزب اختلاف عبدالغفور حیدری کی تقرری پ رتبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں میں متحدہ اپوزیشن کے قیام کیلئے کوششیں تیز کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے تنازعے پر جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ نواز میں پیش رفت نہیں ہو سکی۔ اس ضمن میں نواز شریف سے فضل الرحمان کی ملاقات بھی بارآور ثابت نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں انہیں قائل کرنے کی کوشش کی، لیکن نواز شریف کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں آئینی ماہرین کی بحث مکمل ہونے کے بعد ہی کوئی بات کی جائے گی۔
جے یو آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام آئندہ ماہ ہونے والی کشمیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کی۔ تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے کانفرنس میں کون شرکت کرے گا، یہ فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ ملاقات میں متحدہ اپوزیشن کے قیام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 79436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش