0
Wednesday 15 May 2019 15:41

بحیرہ عرب بحری گزر گاہ پر بڑھتی کشیدگی خطرناک ہے، لیاقت بلوچ

بحیرہ عرب بحری گزر گاہ پر بڑھتی کشیدگی خطرناک ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ عرب بحری گزر گاہ پر بڑھتی کشیدگی خطرناک ہے، حکومت سفارتی محاذ پر فعال ہو۔ لاہور میں تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ غلامی کا قلادہ ہے، پوری قوم نے اسے مسترد کردیا ہے، اپنے عوام پر بے اعتمادی اور آزادی سلب کرنے والی استعماری طاقتوں کے سامنے سرنڈر قابل قبول نہیں، عمران حکومت کی مکمل نااہلی ناکامی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مکمل بحث کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ادارے نمائشی بنادیے گئے ہیں، اختیارات، انتظام و انصرام غیر منتخب قوتوں اور ٹیکنوکریٹس کے قبضے میں چلا گیا ہے، پوری قوم کو یقین ہوتا جارہاہے کہ عمران خان اس ناکارہ اور پھٹیچر ٹیم کے ساتھ ملک کو بدترین معاشی بحران سے نہیں نکال سکتے، ماضی میں یہ مشہور تھا کہ بے نظیر سمجھتی ہیں سنتی نہیں، نوازشریف سنتے ہیں سمجھتے نہیں اور اب زبان زد ِعام ہے کہ عمران خان نہ سنتے ہیں نہ سمجھتے ہیں، تبدیلی سے وابستہ عوامی توقعات تیزی سے ڈوبتی جارہی ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 794367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش