0
Friday 17 Jun 2011 19:18

علی محمد ہادی کو انتظامیہ نے 16 ایم پی او کے تحت حفاظتی تحویل میں لے لیا

علی محمد ہادی کو انتظامیہ نے 16 ایم پی او کے تحت حفاظتی تحویل میں لے لیا
اسکردو: اسلام ٹائمز۔ اہلبیت اطہار علیہم السلام کی شان میں ہرزہ سرائی کے الزام سے عدالت عالیہ سے بری ہونے والے ٹیچر علی محمد ہادی کو ضلعی حکومت نے 16 ایم پی او کے تحت حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلبیت اطہار علیہم السلام کی شان میں گستاخی کے الزام سے بری ہونے والے ٹیچر علی محمد ہادی مرکزی امامیہ جامع مسجد کے ہال میں علمائے کرام اور میڈیا کے سامنے اپنا وضاحتی بیان ریکارڈ کرنے آئے تو اس دوران ہزاروں افراد جو نماز اور جشن مولود کعبہ کے سلسلے میں امامیہ جامع مسجد آ رہے تھے، نے ان کی موجودگی کی اطلاع پر ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، ہزاروں مشتعل مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے علمائے کرام نے زبردست جدوجہد کی اور بڑی مشکل سے علی محمد ہادی کو باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ ضلعی حکومت نے عوامی جذبات اور اشتعال کے پیش نظر علی محمد ہادی کو 16 ایم پی او کے تحت حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ اس موقع پر علی محمد ہادی کے ہمراہ سابق مشیر تعمیرات ابراہیم ثنائی اور غلام علی حیدری موجود تھے۔ مشتعل مظاہرین کے پتھراو سے ابراہیم ثنائی، ڈی سی سکردو اور ایس ایس سکردو کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
خبر کا کوڈ : 79438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش