0
Wednesday 15 May 2019 17:13

جنوبی پنجاب صوبہ وقت کی ضرورت ہے، اس سے مسائل حل ہونگے، سردار ذوالفقار کھوسہ

جنوبی پنجاب صوبہ وقت کی ضرورت ہے، اس سے مسائل حل ہونگے، سردار ذوالفقار کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں قبائلی معززین شہر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ وقت کی ضرورت ہے، ہمارے وسیب کی زمینں سونا اگلتی ہیں، ہمارے پہاڑ معدنی ذخائر سے مالا مال ہیں، وسیب کا ہر فرد محنتی ہے، صوبے کے قیام کے بعد یہاں کے وسائل اسی دھرتی پر خرچ ہوں گے، علاقے میں خوشحالی آئے گی، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے، سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام اگر عمل میں آ جاتا ہے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

 
خبر کا کوڈ : 794383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش