QR CodeQR Code

امریکا طالبان کو رقوم کی مسلسل فراہمی پر پریشان ہے، وکی لیکس

17 Jun 2011 19:25

اسلام ٹائمز:خفیہ مراسلے میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات، طالبان کو فنڈز کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے جہاں سے افغانستان اور تیسرے ممالک کے راستے طالبان کو ہنڈی کی شکل میں رقوم ارسال کی جاتی ہے


کراچی:اسلام ٹائمز۔ وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکام پاکستان اور افغانستان کے راستے طالبان کو متحدہ عرب امارات سے رقوم کی فراہمی پر تشویش میں مبتلا تھے۔ ابوظہبی میں امریکی سفارت خانے سے تین ستمبر دو ہزار نو کو واشنگٹن ارسال کیے گئے ایک خفیہ مراسلے میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات، طالبان کو فنڈز کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے جہاں سے افغانستان اور تیسرے ممالک کے راستے طالبان کو ہنڈی کی شکل میں رقوم ارسال کی جاتی ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ یو اے ای حکومت ملک سے باہر بالخصوص جنوبی ایشیا بھیجی جانے والے بڑی رقومات کا شک پڑنے پر جائزہ لیتی ہے۔ مراسلے کے مطابق چار اگست دو ہزار نو کو امریکی نائب وزیر خزانہ ڈیوڈ کوہن سے ایک ملاقات میں امارات کے مرکزی بینک کے سربراہ نے پاکستان بھیجی اور وہاں سے آنے والے رقومات کے لیے قواعد و ضوابط نرم کرنے کی تجویز پیش کی۔ ایک اور مراسلے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا دولت مند عرب ممالک اور پاکستان کے امیر طبقات کی جانب سے پاکستان اور افغانستان میں انتہا پسندوں کو مسلسل فنڈز کی فراہمی پر جھنجھلاہٹ کا شکار ہے۔


خبر کا کوڈ: 79440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/79440/امریکا-طالبان-کو-رقوم-کی-مسلسل-فراہمی-پر-پریشان-ہے-وکی-لیکس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org