0
Wednesday 15 May 2019 18:07

16 مئی عالمی استکبار و استعمار کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے، آئی ایس او

16 مئی عالمی استکبار و استعمار کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے، آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جمعرات 4 بجے سہ پہر فوارہ چوک تا پریس کلب مردہ باد امریکہ ریلی و جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے ترجمان سید حیدر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم مردہ باد امریکہ کے عنوان سے ریلی و جلسہ منعقد کیا جائے گا، 16 مئی عالمی استکبارو استعمار کیخلاف اُٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر عرب ممالک سازشوں کا شکار نہ ہوتے تو آج انسانیت کا ناحق خون نہ بہتا، 16 مئی کو امریکہ نے بزور طاقت اقوام متحدہ سے اسرائیل کے ناپاک وجود کو منظور کروایا تھا، جس پر علامہ عارف حسین الحسینی نے 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 794405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش