QR CodeQR Code

پشاور، ہسپتالوں کے بعد نجی کلینکس میں بھی ہڑتال، مریض رل گئے

15 May 2019 19:30

سرکاری ہسپتالوں کے بعد ڈاکٹروں نے نجی کلینکس میں بھی مریضوں کے علاج سے انکار کرتے ہوئے ہڑتال شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب عوام نے ڈاکٹروں سے اپیل کی ہے کہ اپنا احتجاج ختم کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے سرکار ہسپتالوں میں جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریض شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کے محافظوں نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے علاوہ مکمل ہڑتال جاری ہے۔ گزشتہ روز کے ٹی ایچ ہسپتال میں وزیراعظم کے کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی اور پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین کے رمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، ڈاکٹر ضٰاء الدین کا الزام ہے کہ اس موقع پر وزیر صحت اور ان کے گارڈز نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈاکٹرز کونسل کا مطالبہ ہے کہ وزیرصحت اور ڈی ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، ان کا الزام ہے کہ ان کے استاد پر حملہ کیا گیا ہے جبکہ کسی جمہوری حکومت میں ایک وزیر کا  ایسا رویہ قابل افسوس ہے۔ ادھر سرکاری ہسپتالوں کے بعد ڈاکٹروں نے نجی کلینکس میں بھی مریضوں کے علاج سے انکار کرتے ہوئے ہڑتال شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب عوام نے ڈاکٹروں سے اپیل کی ہے کہ اپنا احتجاج ختم کریں کیونکہ رمضان کے ہینے میں وہ سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور مریضوں کو مزید ہسپتالوں کے دورے کرانا ان کے بس کی بات نہین ہے۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے فوری طور اقدامات کیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 794431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794431/پشاور-ہسپتالوں-کے-بعد-نجی-کلینکس-میں-بھی-ہڑتال-مریض-رل-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org