0
Wednesday 15 May 2019 21:28

پاراچنار، پولیس کی کاروائی، منشیات اسلام آباد سمگل کرنیکی کوشش ناکام

پاراچنار، پولیس کی کاروائی، منشیات اسلام آباد سمگل کرنیکی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ کرم پولیس کی اہم کاروائی کے دوران چرس اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دو ملزمان ویگو پک اپ سمیت گرفتار کرلئے گئے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم شاہ کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سرحدی علاقے سے کچھ سمگلر منشیات اضلاع پایاں سمگل کرنے کی کوشش کرینگے۔ لہٰذا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم شاہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی نجف علی، انچارج پولیس پیکٹ مالی کلے زاہد حسین طوری اور مجاہد حسین بستو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ گاؤں صدرہ اپر کرم میں ٹل پاراچنار روڈ پر ناکہ بندی لگادی، تلاشی کے دوران ویگو ڈبل کیبن گاڑی نمبر ( KR 7286 Sindh) کے خفیہ خانوں سے ساڑھے 12 کلو اعلٰی کوالٹی چرس برآمد کرلی گئی، اور پولیس نے دو ملزمان حافظ اللہ سکنہ گیدو اور عبداللہ سکنہ حمزے کو  حراست میں لے لیا۔ پولیس نے فوری طور پر ملزمان کو سب جیل پاراچنار پہنچا دیا۔
خبر کا کوڈ : 794434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش