QR CodeQR Code

کراچی سرکلر ریلوے کی اراضی پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز ہوگیا

15 May 2019 22:51

پاکستان ریلوے کے اسسٹنٹ انجینئر احتشام نے بتایا کہ ضلع شرقی میں 11 کلومیٹر ٹریک پر تجاوزات ہیں، ان سب کو صاف کیا جائیگا، سرکلر ریلوے کے ٹریک سے تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات گرنے کیلئے آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک سے تجاوزات ہٹانے کا آپریشن شروع کردیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں گلشن اقبال میں ٹریک پر قائم جھگیاں ہٹائی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں گلشن اقبال میں ریلوے کے ٹریک پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا، اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے بھاری مشینری کی مدد سے جھگیاں اور تعمیرات گرائیں، اس موقع پر کسی بھی مزاحمت کا مقابلے کرنے کیلئے پولیس کی نفری بھی موجود تھی، تاہم کوئی مزاحمت  دیکھنے میں نہیں آئی۔ پاکستان ریلوے کے اسسٹنٹ انجینئر احتشام نے بتایا کہ ضلع شرقی میں 11 کلو میٹر ٹریک پر تجاوزات ہیں، ان سب کو صاف کیا جائیگا، سرکلر ریلوے کے ٹریک سے تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات گرنے کیلئے آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائیگا۔ حکام نے بتایا کہ عدالت کی دی گئی مدت میں ٹریک کو کلیئر کروانے کی کوشش کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 794445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794445/کراچی-سرکلر-ریلوے-کی-اراضی-پر-تجاوزات-کیخلاف-آپریشن-کا-آغاز-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org