QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ سندھ کا بانی ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے خط

15 May 2019 22:55

ذرائع ایف ائی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ آنے پر حالات بگڑنے کا اندیشہ ہے، کراچی میں کیس کی پیروی کرنے والے سرکاری وکلاء بھی دباؤ میں ہیں۔ بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف سرفراز مرچنٹ کی شکایت پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کیس اسلام آباد انسداد دہشتگردی کی عدالت منتقل کرنے کا خط لکھ دیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نمبر دو کو محکمہ داخلہ سندھ کا خط موصول ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر دو نے مقدمہ منتقلی کے حوالے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے رائے لی جائے گی۔ ایف آئی اے نے محکمہ داخلہ کو کیس منتقلی سے متعلق خط لکھا تھا۔ ذرائع ایف ائی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ آنے پر حالات بگڑنے کا اندیشہ ہے، کراچی میں کیس کی پیروی کرنے والے سرکاری وکلاء بھی دباؤ میں ہیں۔ بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف سرفراز مرچنٹ کی شکایت پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان پر کے کے ایف کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔


خبر کا کوڈ: 794446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794446/محکمہ-داخلہ-سندھ-کا-بانی-ایم-کیو-کیخلاف-منی-لانڈرنگ-کیس-اسلام-آباد-منتقل-کرنے-کیلئے-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org