0
Wednesday 15 May 2019 23:03

سندھ حکومت ترقیاتی اہداف پورے کرنے میں ناکام

سندھ حکومت ترقیاتی اہداف پورے کرنے میں ناکام
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ رواں مالی سال ترقیاتی اہداف پورے کرنے میں ناکام رہی، سندھ میں بیشتر محکمے جاری ہونے والے ترقیاتی فنڈز خرچ نہ کر سکے۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال سندھ میں بیشتر محکمے جاری ہونے والے ترقیاتی فنڈز خرچ نہ کر سکے۔ رواں مالی سال میں ترقیاتی پروگرام میں 22 سو 26 اسکیمز شامل ہیں۔ زیادہ محکموں والے وزیر ناصر شاہ کو تفویض تینوں وزارتوں کو ریکارڈ ترقیاتی فنڈز کا اجرا کیا گیا۔ محکمہ خزانہ کے مطابق جنگلات کے منصوبوں کیلئے 9 ماہ میں 359 ملین جاری ہوئے، محکمہ آبپاشی نے 3 سال کی سہ ماہی میں 1646 ملین روپے خرچ کیے۔ اسی طرح ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کو مختص بجٹ سے خطیر رقم جاری کی گئی، ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ نے 21692 ملین استعمال کیے۔ دوسری جانب محکمہ توانائی، لیبر اور امداد باہمی کی ترقیاتی اسکیمز کیلئے فنڈز کا اجرا نہیں ہوا۔ خزانہ، کچی آبادی اور معدنیات کے ترقیاتی بجٹ خرچ نہیں ہوسکے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق کراچی ترقیاتی پیکج کی اسکیمز پر صرف 17 فیصد فنڈز خرچ ہوئے۔ اسکولز کالج اور فنی تعلیم کے محکمے بھی 60 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ نہیں کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 794448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش